بھٹکل:15؍نومبر(ایس اؤ نیوز) توحید ایجوکیشنل ٹرسٹ گنگولی کےزیراہتمام شیرور میں ذہنی وجسمانی طورپر اپاہج بچوں کے خصوصی اسکول ’دینا ۔ اسکول فار اسپیشل ایجوکیشن اینڈ ری ہیبلیشن شرور‘ میں نئے بچوں کے داخلے شروع ہوچکے ہیں ۔ والدین و سرپرستوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے ذہنی سطح پر معذور بچوں کو بہتر زندگی دینے کےلئے اسکول میں داخلہ کروائیں۔
اسکول انتظامیہ کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں کہاگیا ہےکہ ذہنی طورپر معذور بچوں کی ذہنی ترقی کے مدنظر خاص طریقہ پر نصاب ترتیب دیا گیا ہے۔ اسی طرح اسکول میں بچوں کےلئے فٹنس ٹریننگ اور کھیل کود کا انتظام ہے۔ ضرورت پر تکنیکی سطح پر بھی ان کی تربیت کی جاتی ہے۔ بولنے ، چلنے کی قوت پیدا کرنے کے لئے خصوصی طورپر فزیو تھیراپی بھی کی جاتی ہے۔ بچوں کی تربیت، نگرانی اور تدریس کےلئے تجربہ کار ، تربیت یافتہ اسٹاف ہے اور ذہنی معذور بچوں کےلئے ایک محفوظ مقام ہے۔ جہاں والدین اپنے بچوں کے مستقبل کو بہتر بنانےکا خواب دیکھ سکتے ہیں۔
پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ دینا اسکول شیرور میں بچوں کا داخلہ کروائیں تو بچے سستی و کاہلی سے نکل کر ہرروز اسکول کا رخ کریں گے۔ ہر دن نئی نئی چیزوں کو سیکھنے ، لوگوں سے ملنے اور نئے دوست بنانے کا موقع ملے گا۔ بچے اجتماعی کاموں میں مشغول ہونگے تو ان کی ذہنی نشونما میں بہتری واقع ہوگی ۔ یہاں بچے کھیل کود، ثقافتی پروگرام کے ذریعے علم حاصل کریں گے اور اپنی ضروریات کو خود پورا کرنےکی کوشش کریں گے۔ سماجی زندگی کے آداب سے آگاہ ہونگے ۔ اس کے علاوہ بہت ساری سہولیات دستیاب ہیں، انواع قسم کی ورزش اور تربیت کے ذریعے انہیں سماج کا اہم حصہ بنانے کی کوشش کی جائے گی۔ اسکول میں اجتماعی سطح پر ہر طرح سے بچے کی زندگی کو روشن بنانے کی کوشش ہوگی۔ اس سلسلےمیں جو بھی والدین یا سرپرست اپنے بچوں کو دینا اسکول میں داخلہ دلوانا چاہتےہیں انہیں اسکول کے ذمہ دار6366979276پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ 08254-265151اور 9620309444پر بھی رابطہ کرسکتےہیں۔